کل پاکستان خضری برادر تنظیم کا شایانِ شان جشنِ آزادی اور برادری کے پرچم کی رونمائی
کل پاکستان خضری برادر تنظیم رجسٹرڈ
تندی باد مخالف سے نہ گھبرا اے عقاب
یہ تو چلتی ہے تجھے اونچا اڑانے کے لئے
الحمد اللہ
شہاب الدین خضری بھائی اور راشد خضری بھائی کی قیادت میں مرکزی دفتر میں 14 اگست کا پروگرام بڑے شایان شان طریقے سے منایا گیا
اسکول کے بچوں نے مختلف ملی نغموں پر ٹیبلو پیش کیے بچوں نے حمد اور نعتیں بھی سنائی کچھ بچوں نے ملی نغمے بھی پیش کیے
اورنگی کورنگی بسم اللہ ہوٹل ریکسر اور کراچی کے دیگر حلقوں سے خضری بھائیوں نے شرکت کی
حلقہ ہریانہ کی کمیٹی بھی اپنے صدر جناب علیم الدین بھائی کے ساتھ اس پروگرام میں شریک رہی
تقریب نہایت ہی پروقار ہوئی تقریب میں سب سے پہلے قومی پرچم لہرایا گیا اس کے بعد کیک کاٹا گیا
اس پروگرام کی سب سے اہم بات یہ کہ اس میں کل پاکستان خضری برادر تنظیم نے ایک سنگ میل عبور کیا یعنی کہ مرکزی رہنما شہاب الدین خضری بھائی اور راشد خضری بھائی نے برادری کا جھنڈا متعارف کروایا
تمام خضری برادران نے جھنڈے کو خوب پذیرائی کی اور خوب سراہا اور پرسنلی میسج کر کے مبارکباد دی
پرچم کشائی کے وقت حاضرین نے پرجوش نعرے لگائے دیگر برادری کے اراکین بھی اس موقع پر وہاں موجود تھے فلک شگاف نعروں سے اسمان گونج اٹھا ہر طرف پاکستان زندہ باد خضری برادری زندہ باد کے نعرے گونجنے لگے
ابھی تمام پروگرام تصاویر کے ساتھ اور ویڈیوز کے ساتھ پیش کیا جائے گا.
محمود خضری
رکن مرکزی کمیٹی
میڈیا کور ڈینیٹر
کُل پاکستان خضری برادر تنظیم رجسٹرڈ 4647

